ایک مکھی کے چکر میں گھر کا باورچی خانہ تباہ

299

گھر سے مکھی کو نکالنے کے چکر میں مالک نے گھر کے باورچی خانہ کا آدھا حصہ تباہ کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے ایک گاؤں ڈورڈوین میں پیش آیا جہاں عمر رسیدہ شخص گھر کے باورچی خانے میں ڈنر کر رہا تھا کہ اچانک وہاں مکھی گھس آئی۔

80 سالہ شخص نے کھانا چھوڑ کر مکھی کو باورچی خانے سے نکالنا چاہا مگر نہ خوشگوار حادثہ پیش آگیا۔

عمر رسیدہ شخص نے مکھی کو بھگانے کے لیے الیکٹرانک آلے کا استمعال کیا جب کہ باورچی خانے میں موجود گیس سلنڈر سے گیس لیک ہو رہی تھی۔

گھر کے مالک نے جب سلنڈر کے قریب مکھی پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو الیکٹرانک آلے سے نکلنے والی چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی اور دھماکا ہوگیا۔

حادثے میں باورچی خانے کا آدھا حصہ تباہ ہوگیا جب کہ گھر کی چھت کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں عمر رسیدہ شخص کا ہاتھ بُری طرح جل گیا۔