امریکا میں کورونا سے اموات 2 لاکھ سے زائد ہوگئیں

274

امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات 2 لاکھ سے تجاوز کرگئیں جب کہ طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2020 کےاختتام تک امریکا میں کورونا سےاموات 3 لاکھ78 ہزار تک پہنچ سکتی ہیں۔

گزشتہ دو ہفتوں میں امریکا میں سب سے زیادہ اموات ٹیکساس اور فلوریڈا میں ہوئیں اور مجموعی طور پر تعدادت 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ تین سےبڑھا کردرجہ  چار کر دیا گیا اور آج برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے نئی پابندیوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔

ادھر بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید1053 اموات رپورٹ ہوئیں، بھارت میں ایک دن  میں کورونا کے مزید75 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب سیمونا ہیلپ کا کہنا ہے کہ پیرس میں کورونا وائرس کی صورت حال سے پریشان ہوں،علم ہوا ہے کہ ایک خاتون کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، امید ہےمنتظمین حفاظتی انتظامات کررہے ہونگے،صورتحال کا اندازہ پیرس پہنچ کرہوگا۔