وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردیے

268

وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا  وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سرکاری دفاتر کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کیلئے  نئے ایس او پیز جاری کردیے جس میں سینیٹائزیشن اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کے لیے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین ماسک لازمی پہنیں گے، علامات کی صورت میں فوری ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کو آئیسولیشن سے متعلق آگاہ کریں۔

دفاتر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ای فائلنگ سسٹم کو ترجیح دی جائے جب کہ دفتری امور سے متعلق تمام اہم ملاقاتوں کا انعقاد آن لائن کیا جائے۔

حفاظتی تدابیر کے پیش نظر دفاتر کو صبح شام سینیٹائز کیا جائے، دفاتر میں ہاتھ نہ ملانے اور سماجی فاصلوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

ایس او پیز کے تحت دفاتر میں 2 بار سینیٹائزیشن اور لفٹ میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔