چاند پر پہلا قدم رکھنے والے شخص کے بال غیر قانوناً بیچنے والا شخص

290

یکم جون 2005 کو نیل آرمسٹرونگ جنہوں نے چاند پر پہلا قدم رکھا، نے لبنان سے تعلق رکھنے والے ایک نائی جس کا نام سیزمور تھا، کو اُس کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی۔

نیل آرمسٹرونگ نے نائی کو قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی کیوں دی؟ دراصل نائی نے نیل آرمسٹرونگ کے چند بالوں کو جو اُس کے پاس تھے، بلا اجازت و غیر قانونی طور پر نادرات جمع کرنے والے جان ریزنیکوف نامی شخص کو 3000 ڈالر میں بیچا تھا۔

سیزمور سے جب مطالبہ کیا گیا کہ یا تو وہ بالوں کو واپس خریدے یا پھر جو رقم اُسے حاصل ہوئی اُسے کسی ادارے کو عطیہ کردے تو اُس نے بالوں کو واپس لینے سے انکار کردیا تاہم اُس نے رقم عطیہ کردی۔