مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ،مزید ایک نوجوان شہید

126

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید ایک نوجوان شہید ہو گیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا ۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک بھارتی فوجی بھی نا معلوم مسلع افراد کے حملے میں زخمی ہوا ہے ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک بھارتی فوج علاقے میں تلاشی اور سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھی ۔