لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب میں کورونا وباء کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب میں دوحلقوں میں ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردیے جائیں گے، ستمبر کے بعد 6 ہفتوں کی رپورٹ میں کورونا کیسز کا جائزہ لے کرانتخابات کا فیصلہ کریں گے۔ ذرائع سول سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کے ساتھ صوبے
میں بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کیلیے پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا۔ ستمبر کے بعد 6 ہفتوں کی رپورٹ میں کورونا کیسز کا جائزہ لے کرانتخابات کا فیصلہ کریں گے۔ سول سیکرٹریٹ نے پی پی 51 اور این اے 75 کے الیکشن بھی ملتوی کر نے کی سفارشات کردی ہیں۔