بلدیہ ضلع شرقی کے افسران نے عدالت عظمی کے احکامات ہوا میں اڑادیے

143

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) بلدیہ ضلع شرقی کے افسران نے عدالت عظمی کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑادیا،سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود اشتہاری بورڈ،اسٹیمرز سمیت دیگر اشتہاری مواد کی تنصیب کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر قانونی طور پر سرکاری املاک پر اشتہاری بورڈ اسٹیمرز نصب کرنے میں محکمہ ایدورٹائز منٹ ملوث نکلا۔ میونسپل کمشنر نے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ سے تحریری وضحات طلب کرنے کے ساتھ افسران کی بدعنوانیوں سے حکام کو آگاہ کرنے کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ شرقی کے محکمے ایڈورٹائزمنٹ کے دایئریکٹر جاوید کہلوڑ کی سرپرستی میں سپریم کورٹ کے سخت احکامات کے برخلاف سرکاری املاک پراشتہاری بورڈ اور اسٹیمرز لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بلدیہ شرقی کے افسران کی جانب سے کھلے عام عدالتی احکامات کی خلاف ورزیاں کرنے کے باعث،ایڈ منسٹریٹر شرقی و ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر کا کردار مشکوک کردیا ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے حالیہ احکامات اور سخت برہمی کے باوجود ڈی ایم سی کی حدود میں بھاری رشوت کے عیوض غیر قانونی اسٹیمرز اور بینرز اور برج پینل کی بھرمار کردی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں تعینات اسٹیمرز بینرز کی طاقتور مافیا پوش علاقوں اور اہم شاہراہوں کے فٹ پاتھ،گرین بلیٹ پر لگے کھمبوں پر اسٹیمرز کے ساتھ پیڈسٹرین برجز پر اشتہاری بورڈز نصب کر رہے ہیں۔

جس کی سرپرستی محکمہ ایدورٹائزمنٹ کر رہا ہے، جس پر دو روز قبل میونسپل کمشنر نے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ سے تحریری واضحات طلب کرلی ہے میونسپل کمشنر کی جانب سے بھیجے گئے لیٹر میں واضح طور پر اقرار کیا گیا ہے کہ ضلع شرقی کے حکام سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے جبکہ ضلع میں اشتہاری بورڈز اور اسٹیمرز تاحال لگائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر قانونی تشہیری مواد اور کروڑوں روپے کی مبینہ لوٹ مار پر چند ماہ قبل ضلع شرقی کے افسران کیخلاف صوبائی محکمہ انسداد رشوت ستانی نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اس میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی تیاریاں بھی کی جارہی تھیں تاہم مذکورہ طاقتور مافیانے ناصرف اینٹی کرپشن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا بلکہ تاحال ضلع شرقی میں کھلے عام عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف ہے۔