نوجوان موبائل فون نگل گیا؛ 7 ماہ بعد آپریشن کے لیے اسپتال منتقل

346

کائرہ: مصر میں ایک لڑکے کے پیٹ میں موبائل فون کی موجوگی کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 28 سالہ مصری لڑکے نے دوستوں کے ہمراہ سوشل میڈیا کے لیے پرینک کرتے ہوئے 7 ماہ قبل موبائل فون نگل لیا تھا جسے نکالنے کے لیے اسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

28 سالہ مصری لڑکے نے والدین کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے 7 ماہ تک موبائل فون کو اپنے پیٹ رہنے دیا۔

گزشتہ روز پیٹ میں درد ہونے کے باعث جب ڈاکٹروں نے الٹراساونڈ کیا گیا تو موبائل فون کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

الٹراساونڈ رپورٹ آنے پر لڑکے نے اعتراف کیا کہ اس نے دوستوں کے ساتھ پرینک کرتے ہوئے موبائل فون کو نگل لیا تھا۔ لڑکے نے بتایا کہ اسے لگا وہ الٹی کر کے فون کو واپس نکا لے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

نجی اسپتال کے ڈاکٹر محمد الجزار نے کہا “ہم حیران ہیں کہ 7 ماہ تک موبائل فون لڑکے کے پیٹ میں کیسے پڑا رہا”۔

ڈاکٹر محمد الجزار نے کہا کہ مریض کو اسپتال کے جنرل سرجری ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا ہے، آپریشن کر کے موبائل فون کو پیٹ سے نکالا جاسکے گا۔