وٹامن سی کے فوائد

447

وٹامن سی اُن وٹامنز میں سے ہے جو آپ کا جسم خود پیدا نہیں کرسکتا، یہ آپ کو خوراک کے ذریعے لینا پڑتا ہے۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں اور یہ کافی سارے پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے جس میں سنترے، اسٹرابیری، کیوی فروٹ، ہری مرچ، بروکولی اور پالک وغیرہ شامل ہیں۔

وٹامن سی کی تجویز کردہ روزانہ کی خوراک خواتین کے لئے 75 ملی گرام اور مردوں کے لئے 90 ملی گرام ہے. مندرجہ ذیل وٹامن سی کے 7 اہم فوائد کا ذکر کیا جارہا ہے۔

1) دائمی بیماریوں کے لاحق ہونے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

2) ہائی بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے۔

3) دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

4) خون میں یوریک ایسڈ کی سطح کو کم کرتا ہے اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

5) جسم میں فولاد (آئرن) کی کمی نہیں ہونے دیتا۔

6) قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

7) یاداشت اور سوچنے کی صلاحیت میں تقویت پیدا کرتا ہے۔