لیدربیک، دنیا کا سب سے بڑا کچھوا

333

لیدربیک سمندری کچھوا (Leatherback sea turtle) دنیا کا سب سے بڑا کچھو ہے۔

یہ کچھوا 9 فٹ تک لمبا اور 6 فٹ تک چوڑا ہوسکتا ہے اور وزن 680 کلوگرام تک ہوسکتا ہے۔ ان کچھوؤں کا نام ان کے کمر پر موجود خول کی وجہ سے ملا ہے جنہیں دیکھ کر واقعی لگتا ہے کہ جیسے چمڑا (leather) ہو۔

یہ کچھوے گرم خطوں یا نیم گرم خطوں کے سمندروں میں بسیرا کرتے ہیں اور شمالی برطانوی علاقوں سے لے کر آسٹریلیا تک پائے جاتے ہیں۔

یہ ویل مچھلی کی جتنی سمندر کی گہرائی میں اتر سکتے ہیں۔ ان کا کھانا عمومی طور پر جیلی فش یا اسکوئیڈ ہوتے ہیں۔