انیس سال قید کے بعد قتل کا ملزم باعزت بری

110

حیدرآباد(اے پی پی)سندھ ہائی کورٹ نے قتل کے مجرم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا ، 2013ء میں سانگھڑ کی عدالت نے 5افراد کے قتل کے الزام میں علی حسن لغاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ 1997ء میں ضلع سانگھڑ میں ٹنڈو آدم کے نواحی دیہات میں 5افراد کا قتل ہوا تھا جس کا الزام سانگھڑ کے ڈاکو شیرو رند اور اسکے ساتھیوں پر لگایا گیا تھا اور پولیس نے2001ء میں علی حسن لغاری کو گرفتار کیا تھا۔