سیکنڈ الیون ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دن کی روشنی میں کرانے کا فیصلہ

43

لاہور(جسارت نیوز) لاہور میں فلڈ لائٹس کی سہولت کے باوجود یکم اکتوبر سے شیڈول سکینڈ الیون ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز دن کی روشنی میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلا میچ صبح9بجے اور دوسرا دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوا کرے گا،6صوبائی ٹیموں کے پریکٹس سیشینز کا آج سے آغاز ہورہاہے۔ ہائی پرفارمنس سینٹر کے ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن کوچز کو آج کوویڈ ایس او پیز پر بریفنگ بھی دیں گے۔