ہمبرگ اوپن ٹینس ، اعصام الحق آج ایکشن میں نظر آئیں گے

58

ہمبرگ (جسارت نیوز) پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق اور انکے مالدووا کے جوڑی دار رادو البوٹ ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق اور انکے مالدووا کے جوڑی دار رادو البوٹ نے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں جمی مرے اور انکے جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ کے مینز ڈبلز کے ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔