بلوچستان بھر میں مڈل اسکول کھل گئے

76

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں بھی مڈل اسکول کھل گئے ۔کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں آج دوسرے مرحلے میں مڈل اسکول کھول دیے گئے ، جہاں چھٹی سے آٹھویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا، طلبہ اور اسٹاف کو بغیر ماسک کے تعلیمی اداروں کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے ٹمپریچر چیک کرنے کے ساتھ دیگر ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے ۔