امتیاز اور ریاض خاصخیلی کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے، شرمان خاتون

58

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) فرید آباد اور جام شورو سے غائب کیے گئے دو بھائیوں کی بازیابی کے لیے شروع کی گئی پندرہ روزہ بھوک ہڑتال کے 13ویں روز مذکورہ افراد کی والدہ شرمان خاتون، ناہید خاصخیلی، صنم خاصخیلی ودیگر نے کہا کہ امتیاز اور ریاض کو نقاب پوش افراد نے اٹھا کر غائب کردیا، جن کا تاحال کوئی پتا نہیں ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ سمیت ودیگر حکام سے اپیل کی کہ امتیاز اور ریاض کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔