فرقہ واریت کے کاتمے کیلیے امت کا اتحاد ناگزیر ہے،جماعت اسلامی

51
حیدرآباد:جماعت اسلامی لوئر سندھ کے زیر اہتمام علماءو مشائخ رابطہ کونسل کے اجلاس سے مرکزی صدر میاں مقصود خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی لوئر سندھ کے زیر اہتمام علماءو مشائخ رابطہ کونسل کا اجلاس قباءآڈیٹوریم ہیر آباد میںمرکزی صدر میاں مقصود احمدکی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں علماءو مشائخ رابطہ کونسل کے جنرل سیکرٹری پیر زادہ برہان الدین عثمانی، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ، نا ئب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصر اللہ ، عبد الوحید قریشی، عبد القدوس احمدانی اور ضلعی امیر حافظ طاہر مجید و دیگر شریک تھے۔ علماءو مشائخ رابطہ کونسل کے مرکزی صدر میاں مقصود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اتحاد کیلےے مدارس اور خانقاہوں کو ایک ہونے کی ضروت ہے اگر ایک نہ ہوئے تو نقصان صرف ہمارا ہے۔ ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد امت کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اولیاءکرام قوم کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ مشائخ نے ہمیشہ انسانوں کو محبت کا درس دیا اور اللہ کی طرف بلایا۔نومبر میں ایک بڑی علماءو مشائخ کانفرنس حیدرآباد میں منعقد ہو گی جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے۔ علماءو مشائخ رابطہ کونسل کے جنرل سیکرٹری پیرزادہ برہان الدین عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام، پاکستان یا ختم نبوت قانون کے خلاف جب بھی کوئی سازش سامنے آئی جماعت اسلامی نے آگے بڑھ کر اس کا قلع قمع کیا،خانقاہوں کے گدی نشین جماعت اسلامی کے اس عظیم مشن میں ساتھ ہیں۔علماءو مشائخ رابطہ کونسل کا اجلاس سے جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ، نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصر اللہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ عبدالوحید قریشی نے بھی خطاب کیا ۔