”حقوق کراچی مارچ مشاعرہ “ آج ادارہ نور حق میں ہو گا

52

کراچی (نمائندہ جسارت) شاہراہ قائدین پر 27ستمبرکو ہونے والے ”حقوق کراچی مارچ“ کے سلسلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں ، اسی حوالے سے شعبہ تعمیر ادب کے تحت ایک موضوعاتی مشاعرہ آج ادارہ نور حق میں 8بجے شب ہو گا ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن مشاعرے کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ انور شعور صدارت کریں گے ۔ پروگرام میں شریک معروف شعرا کرام اپنا موضوعاتی کلام پیش کریں گے ۔ شعبہ تعمیر ادب کے نگران نوید علی بیگ نے شرکا سے بروقت شرکت کی درخواست کی ہے ۔