نارتھ کراچی میں گیس کی پائپ لائن میں زوردار دھماکہ

308

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں گیس پائپ لائن میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 2 منٹ چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ڈی تھری میں سوئی گیس کی لائن میں ہوا ہے۔پولیس کے مطابق علاقے میں سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران سوئی گیس لائن متاثر ہوئی تھی جس کی مرمت کیے بغیر کام جاری رکھا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گیس لائن میں پریشر بن جانے پر زور دار دھماکا ہوا جس سے آگ بھی لگ گئی ہے۔ دھماکے سے ایک مکان زمین بوس ہوگیا اور چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہے۔جائے وقوعہ پر پولیس، رینجرز، فائر بریگیڈ اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔