کینیڈا: وزیراعظم نے کورونا کی دوسری لہر سے شہریوں کو خبردار کردیا

236

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ہم سب کو مل کر کورونا کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنا ہوگا.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے شہریوں کو کورونا کی  دوسری لہر سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی کورونا کی   دوسری لہر کی خبر سننا نہیں چاہتا.

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کورونا کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنا ہوگا، کینیڈا کے لوگوں میں  کورونا کے پھیلاوَ کوروکنے کی طاقت ہے.

خیال رہے کہ کینڈا میں عالمی وبا کی پہلی لہر کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 753 جبکہ وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 9 ہزار 243 تھی.

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3 کروڑ 20 لاکھ 97 ہزار 341 افراد متاثر، 9 لاکھ 81 ہزار 967 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار 153 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔