گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری

355

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی طرف سےبھیجی گئی سمری کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان جاری کردیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات 15 نومبر کو ہونگے جبکہ 25 سے 30 ستمبر تک کاغذات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا  ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 7 اکتوبر کوہوگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اکتوبر مقرر کی گئی۔

الیکشن کمیشن ذرائع نے مزید بتایا کہ انتخابی نشان 20 اکتوبر کو الاٹ ہوں گے، گلگت بلتستان انتخابات کی پولنگ 15 نومبر کوہوگی۔

واضح رہے کہ امیدواروں کی فہرست یکم اکتوبر کو شائع ک جائے گی۔