خالد محمود شیخ سے ایم ڈی واٹر بورڈکے اضافی عہدے کا چارج واپس

255

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ حکومت نے خالد محمود شیخ سے ایم ڈی واٹر بورڈکے اضافی عہدے کا چارج واپس لیکر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ٹیکنکل سروسسز اسد اللہ خان کو ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

گزشتہ روز ایم ڈی واٹر بورڈ کی تبدیلی کا نوٹی فیکشن نمبر NO.SO1(SGA&CD)-2/07/2019(LG-2) محمکہ سروسسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے جاری کردیا ہے۔

واضح رہے تقریبا دو ماہ قبل سندھ حکومت نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ڈبلیو ایس ایس آئی بی ایوب شیخ کی شکایت پر اسد اللہ خان سے ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج واپس لیکر خالد محمود شیخ کو ایم ڈی واٹر بورڈ کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔

اسد اللہ خان اس قبل بھی دو مرتبہ ایم ڈی واٹر بورڈ کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں،اسد اللہ خان کا شمار واٹر بورڈ کے سینئر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے یاد رہے اسد اللہ خان10روز کی چھٹی پر بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی اداروں میں افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے کے دوران سندھ حکومت کے ایم سی اور ضلعی بلدیات میں متعدد اہم عہدوں پر تعینات افسران کو ہٹا کر نئے افسران تعینات کرچکی ہے۔