“آرمی چیف سے ملاقات کی بات کی تو قیامت آگئی”

206

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات کی بات کی تو قیامت آگئی.

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف سے ون ٹو ون ملاقات کا مطلب یہ نہیں کہ دروازہ بند کرکے کی جائے، آرمی چیف سے ملاقات  اعزاز کی بات ہے اور میں نے ملاقات کی بات کی تو قیامت آگئی.

شیخ رشید نے اپوزیشن کے حوالے سے کہا کہ یہ جو کہتے  ہیں وہ کرتے نہیں ،ان میں احساس کمتری ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے ختم نبوت پر تعاون ادا کرنے پر میرا شکریہ ادا کیا لیکن ان کو این آر او نہیں ملے گا شورتو اس لیے ہی کررہے ہیں.

وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاک فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی ان کو معلوم تھا ان کی واپسی نہیں، نوازشریف اب پاکستان نہیں آئیں گے جبکہ ن لیگ میں ش لیگ جنم لے گی اور اس میں ایک ماہ یاکم  وقت لگ سکتا ہے.

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیسز میں پیشی کے دوران شہبازشریف سے کمرہ عدالت میں صحافی نے سوال کیا کہ شیخ رشید نے مسلم لیگ میں (ن) اور (ش) کی پیشگوئی کی جس پر شہباز شریف نے کہا کہ شیخ رشید کب کے(ش) ہوچکے ہیں.