کونسی ادویات مہنگی کی گئیں؟ فہرست جاری

425

مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت نے ایک اور بم گرا دیا،وفاقی حکومت نے 94 دواؤں کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بخار، سردرد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے میں خراش اور فلوکی دوائیں منہگی کی گئی ہیں۔

اینٹی بائیوٹکس،پیٹ درد،آنکھ،کان،دانت،منہ،بلڈ انفیکشن کی دوائیں، جلد کے امراض اور زچگی کے بعد استعمال ہونے والی ادویات سمیت مختلف دیگر کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے 68 مقامی دواؤں اور 26 امپورٹڈ دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔حکومت کا کہنا ہے کہ  مارکیٹ میں دواؤں کی دستیابی کم ہونےسےوفاقی حکومت کو مجبوراً اضافہ کرنا پڑا جب کہ ڈالرکی قدر میں اضافہ اورخام مال منہگا ہونا بھی وجہ بنی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارماسوٹیکل کمپنیاں جون 2021تک قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔