ڈولفن مچھلی کا جدِ امجد

337

ہنگیری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے گیریس پہاڑوں میں ایک ناپید جانور کی 180 ملین سال پرانی باقیات دریافت کیں۔

اس جانور کے ملنے والے ڈھانچے کا جب بغور جائزہ لیا گیا تو اس کے کافی مضبوط شواہد ملے کہ یہ موجود دور کی ڈولفن کا جدِ امجد ہے۔

یہ جانور ڈائنوسار کے زمانے میں پایا جاتا تھا جو کہ سمندروں میں بسیرا کرتا تھا۔ اس کی جسامت ایک وہیل مچھلی سے بھی بڑی ہوا کرتی تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ساخت و جسامت میں دوسرے جانوروں کی طرح تبدیلیاں آتی رہیں اور آج ہم اس کی مودوجہ شکل ڈولفن کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ دھانچہ ابھی بوڈاپیسٹ کے ایک میوزیم میں ناظرین کیلئے رکھا ہوا ہے۔