قدیم ترین خاندانی کاروبار جو اب تک جاری ہے

323

جاپانی تعمیراتی کمپنی کونگو گومی کو ابھی چلانے والی کونگو فیملی کی 40ویں نسل ہے۔ اس بزنس کی شروعات 578 عیسوی میں ہوئی تھی۔

کوریا سے تعلق رکھنے والا ایک بڑھئی جس کا نام شگمتسو کونگو تھا، اس کو جاپانی شہزادے شوٹوکو کی جانب سے اوساکا میں ایک بدھ مت کی عبادت گاہ تعمیر کرنے کا کام دیا گیا تھا جسے اُس نے بخوبی احسن انجام دیا۔

اس کے بعد اس نے عبادت گاہوں اور مقبروں کی تعمیر کو ہی اپنا اپنا مستقل بزنس بنالیا جو آج تک پیڑی در پیڑی جاری ہے اور اب یہ بزنس اُس بڑھئی کی 40ویں نسل سنبھال رہی ہے۔