راولپنڈی (آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کو ایم کیو ایم کے بانی رہنما الطاف حسین کا پارٹ 2 قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں برادران فوج اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنے، عدالتوں اور جمہوری اداروں سے عوام کا اطمینان ختم کرنے اور مختلف طریقوں سے پاکستان کے ٹکڑے کرنے کے 3 نکاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جس میں وہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کا سہارا لے رہے ہیں لیکن ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور عوام ان کیلیے باہر نہیں نکلیں گے۔ گزشتہ روزراولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے 4 دن قبل کرپشن الائنس کی اے پی سی ہوئی جس سے ان کو مزید شرمندگی کا سامنا کرنا، پڑا اے پی سی میں دوسری شمولیت الطاف حسین پارٹ ٹو کی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار نواز شریف اور الطاف حسین کی صورت میں سامنے آئی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ نے بھی پاکستان کی فوج اور اداروں کو ٹارگٹ کیا اور الطاف حسین ٹو میاں نواز شریف نے سیکورٹی اداروں پر تنقید میں بھارت کے ہی الفاظ استعمال کیے ۔