سلاٹر ہائوس میں تعینات ویٹرنری ڈاکٹرز کا غائب رہنا معمول بن گیا ،رانا طہٰ

75

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیر راناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری طلحہ محمود،نائب امیر میاں عتیق الرحمن،میاں اعجاز حسین، محمدالطاف، رانا نذیر خاں،ڈاکٹر عزیر حسن اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قصابوں کی جانب سے سلاٹر ہاؤس انتظامیہ کے افسروں اور ملازمین کو مبینہ طور پر نذرانے ادا کر کے بیمار اور لاغر جانوروں کو بھی ذبح کیے جارہے جس سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے، سلاٹر ہائوس میں صفائی کا بھی انتظام نہیں محکمہ لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام چلنے والے سلاٹر ہائوس میں تعینات ویٹرنری ڈاکٹرز کا ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول بن گیا جبکہ بغیر میڈیکل فِٹنس ٹیسٹ کے ہی جانوروں کو ذبح کیے جانے کی خبروں نے عوام الناس کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔ نہوں نے کہاکہ میڈیاکے مطابق بغیر ٹیسٹ کے ہی بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کیے جانے کی وجہ سے مارکیٹوں میں مضر صحت گوشت کی فروخت کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔ مضر صحت گوشت کا استعمال بڑھنے سے شہری پیٹ کی بہت سی بیماریوں کا شکار بننے لگے ہیں۔ ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے سلاٹر ہاؤس انتظامیہ کے ملازمین مبینہ طور پر جانوروں کو بغیر کسی میڈیکل فِٹنس ٹیسٹ کے ہی ذبحہ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ۔ راناطٰہٰ خاں کا کہنا ہے سلاٹر ہاؤس میں نہ تو صفائی ستھرائی کا کوئی مناسب انتظام کیا جاتا ہے اور نہ ہی جانوروں کی باقیات اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کوئی مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیوریج سسٹم کی بدحالی کی وجہ سے سلاٹر ہائوس سے ملحقہ علاقوں میں گندے پانی کے تالاب بھی معمول بن چکا۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہاکہ انتظامیہ صفائیاں اور بیانات دینے کے بجائے حقیقی طورپراقدمات کرے۔