لوگوں کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے، قاسم سوری

102

کوئٹہ(آن لائن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بحیثیت عوامی نمائندہ علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے ، عوامی نمائندوں کی ذمے داری بنتی ہے کہ جہاں پر مسائل ہو ان کو فی الفور حل کیا جائے اگر عوامی نمائندوں نے اپنے عوام
کے مسائل حل نہیں کیے تو وہ دوبارہ اپنے حلقوں میں نہیں جاسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ راجہ حیدر شجاع نے ڈپٹی اسپیکر کو کنٹونمنٹ کے ایریا میں ترقیاتی سکیمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور کنٹورنمنٹ ایریا میں عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہباز ٹائون اور جناح ٹائون میں پینے کے صاف پانی سیوریج روڈ صفائی کے مسائل درپیش ہیں جس پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ کنٹونمنٹ حکام عوام کے مسائل حل کریں اور زمینوں کی ٹرانسفر کاطریقہ کار کو آسان بنایاجائے ۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ عوام سے ٹیکس تو لیتی ہے لیکن مسائل حل کرنے میں خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی کنٹونمنٹ بورڈ شہری علاقوں کو بھی دیگر کینٹ ایریاز کی طرح بنائیں ۔