قبائل سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں، محمود خان

85

مہمند(آن لائن )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت قبائلی عوام سے کی گئے وعدے وقت کے ساتھ پوری کررہی ہے، قبائلی اضلاع کی افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے بارہ پوائنٹ پر بارڈر مارکیٹس تعمیر کرینگے،حکومت قبائلی اضلاع کے تعمیر وترقی پراربوں روپے خرچ کررہی ہے،افتتاحی منصوبوںمیں 64کلو میٹر سرلڑہ روڈ 40 کلو میٹر گورسل روڈ سمیت مامد گٹ اسپتال شامل ہے،مذکورہ منصوبے بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ کر علاقے میں معاشی انقلاب آئیں گے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے ضلع مہمند کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر تین ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی،معاون خصوصی کامران بنگش اور عارف احمدزئی بھی موجود تھے۔اس موقع پر دو مختلف مقامات پر اربوں روپوں کے لاگت سے زیر تکمیل 64کلو میٹر چوپان ٹو سرلڑہ روڈ اور 40کلو میٹر غیبہ تاگورسل روڈ سمیت مامد گٹ ہسپتال کا افتتاح کیا ۔چوپان ٹو سرلڑہ 64 کلو میٹر کے روڈ کی توسیع اور بحالی پر 1182.265ملین روپے خرچ ہوں گے۔