اسلامک فقہ اکیڈمی کا فقہی سیمینار کل مسجد قرطبہ اسلام آباد میں ہو گا

97

کراچی(نمائندہ جسارت)اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کا ساتواں فقہی سیمینار کل 26 ستمبر بروز ہفتہ جامع مسجد قرطبہ
E 11,2اسلام آباد میں ہوگا۔جس کا موضوع’’ پاکستان میں عدالتی خلع کی فقہی اور عملی صورتیں‘‘ ہے۔یہ سیمینار صدر جمعیت اتحاد العلما پاکستان مولانا عبد المالک کے زیر صدارت ہوگا اور سابق صدر انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر طاہر منصوری مہمان خصوصی ہوں گے۔سیمینار سے انچارج شعبہ تربیت شریعہ اکیڈمی انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن اورمفتی مصباح اللہ صابر بھی خطاب کریں گے جبکہ رفاہ یونیورسٹی کے لیکچرار وقاص خان،اسلامی یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر منیر احمد،امام شاہ فیصل مسجد ڈاکٹر ضیا الرحمن خالد اور جامعۃ المحصنات کے استاد الحدیث مولانا شاہ فہد مقالہ جات پیش کریں گے۔