نواز شریف فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں، ہمایوں اختر

97

لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ نواز شریف فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں، ن لیگ میں واضح اختلافات موجود ہیں، اے پی سی میں ذاتی مفاد پر بات ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک تقریب میں خطاب اورصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اخترخان نے کہا
کہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی وفاق میں اقتدار کی کئی باریاں لے چکی ہیں، اسی طرح پیپلزپارٹی سندھ میں 6 بار اور مسلم لیگ (ن) پنجاب میں 5 باراقتدارمیں آئی ، کیا انہوں نے قوم کو بتایا ہے کہ وہ دوبارہ اقتدارمیں آکر ایسا کیا کریں گی کہ پاکستان ملائیشیاء ،ترکی اور جنوبی کوریا بن جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کی اقتدارمیں آنے کی تڑپ عوام کے کے لیے نہیں بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لیے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو اس نہج پرپہنچا کر گئی جہاں سے واپسی نا ممکن تھی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم سے ملک کی ڈوبتی کشتی کوسنبھالا دیا اور ان شاء اللہ اسے کنارے بھی لگائیں گے۔