کراچی(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت حقوقِکراچی مارچ کی تیار یاں زور وشور سے جاری ہیں،مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے بڑے پیمانے پرخواتین سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے،جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جنوبی کی ناظمہ ذکیہ اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے زبردست عوامی تحریک کاآغاز کر دیا ہے ،ایک صاف شفاف اور مضبوط بلدیاتی نظام اور درست مردم شماری کے ذریعے ہی کراچی کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ ’’حقوق کراچی مارچ ‘‘میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ شہر کراچی پھر سے ترقی یافتہ شہر بن سکے۔