پروین قتل کیس، ٹرائل کورٹ کو 1 ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم

97

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس میں ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت عظمی نے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ حیرانی کی بات ہے کہ گزشتہ 20 ماہ سے کیس کا  ٹرائل تعطل کا شکار ہے۔ جمعرات کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس پر سماعت کی دوران سماعت جے آئی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں 5 ملزمان تھے،
ایک ملزم قاری بلال کو اسی شام قتل کردیا گیا تھا۔ ایک موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ ملزمان گرفتار ہیں تو کیس کا ٹرائل کہاں تک پہنچا؟ عدالتی استفسار پر سربراہ جے آئی ٹی پیر محمد نے بتایا کہ شہادتیں اور بیانات مکمل ہو چکے ہیں۔ عدالت عظمی  نے سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس میںٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم دیتے ہوئے معاملے کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔