ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کا ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کا دورہ

88

ٹھٹھہ (نامہ نگار) ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کا ٹھٹھہ ایس ایس پی آفس پہنچنے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے پْرتپاک استقبال کیا۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہدا کی فیملی کے بچوں نے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد صاحب کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے، اس کے بعد ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن کی جانب سے شہدا کی یادگار پر فاتحہ کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے وومن
پروٹیکشن سیل ٹھٹھہ کا افتتاح کیا وہاں موجود عملے سے وومن پروٹیکشن سیل کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شاباش دی۔ایس ایس پی ٹھٹھہ نے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کو ایس ایس پی آفس کا دورہ کروایا اور ڈسٹرکٹ کے تمام ڈی ایس پی صاحبان سے تعارفی ملاقات بھی کروائی۔ایڈیشنل آئی جی پی حیدرآباد نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس ہسپتال کا دورہ کیا جہاں موجود عملے سے معلومات لی اور ہسپتال میں آئے مریضوں سے عیادت کی اس کے بعد پارک میں شجر کاری کی۔بعد ازاں سرکٹ ہاؤس ٹھٹھہ میں نوٹ ایبل پرسنز نے ایڈیشنل آئی جی سے ملاقات کی اور اْن کا ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ آنے پر بہت شکریہ ادا کیا جہاں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ عثمان تنویر صاحب کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان نے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کو روایتی سندھی ٹوپی،اجرک اور پگڑی پہنائی گئی۔