یو اے ای میں مرد و خواتین کی تنخواہیں برابر کر دی گئیں

250

متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے سے وابستہ خواتین اور مردوں کی تنخواہیں برابر کر دی گئیں۔

یو اے ای میں یکساں تنخواہوں سے متعلق قانون نافذالعمل ہوگیا ہے جس کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے مرد و خواتین کو برابر تنخواہیں دی جائیں گی۔

اس قانون کی منظوری صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے دی ہے۔ قانون کے مطابق 25 ستمبر سے پرائیویٹ سیکٹر میں ایک ہی پوزیشن پر کام کرنے والے مرد و خواتین کی تنخواہیں یکساں ہوں گی۔

نئے قانون کے تحت اگر دونوں کی پوزیشن برابر اور کام بھی ایک جیسا ہے تو مرد و خواتین کی تنخواہوں میں کوئی تخصیص نہیں ہوگی۔