ڈائنوسار کا سب سے بڑا میوزیم کہاں ہے؟

318

امریکی میوزیم برائے قدرتی مظاہرِ تاریخ (The american museum of natural history) دنیا کا سب سے بڑا قدیم جانوروں کی باقیات کا میوزیم ہے جس میں ڈائنوسار بھی شامل ہیں۔

نیویارک کے اس میوزیم میں تقریباً 10 لاکھ قدیم ناپید حیوانات کی باقیات محفوظ ہیں جس میں سے 600 نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔

اس میوزیم کو میوزیم بنانے کا سہرہ رائے چیپمین اینڈریوز کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے پرخطر مقامات پر جاکر مدفون جانوروں کی باقیات کی کھوج لگائی۔