لاہور،پشاور (صباح نیوز) فلور ملز نے 20 اور 15 کلو کے آٹے کے تھیلوں کی سپلائی کم دی۔ لاہور میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی،چکیوں پر فی کلو آٹا 80 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ پشاور میں بھی آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران 2 سو روپے کا اضافہ ہوگیا،20کلو تھیلے کی قیمت 1070 سے بڑھ کر 1260 روپے تک پہنچ گئی۔ تاجروں نے بتایا کہ پنجاب سے گندم کم آنے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہورہا ہے،آٹے کے ساتھ سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ لاہور میں ادرک 650 روپے کلو، دیسی لہسن 400 روپے، ٹماٹر 120 روپے، مٹر320 روپے ،پیاز اور آلو 80 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔