بچہ قتل کیس‘ گھریلو ملازمہ مزید3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

101

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں4 سالہ بچے کے قتل کیس میں گرفتار گھریلو ملازمہ کو مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ رحمان ہائوسنگ سوسائٹی میں 4 سالہ بچے سعد شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا‘ پولیس نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی ‘ عدالت نے پولیس کی درخواست منظورکرتے ہوئے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں3 روز کی مزید توسیع کردی۔ واضح رہے کہ گھریلو ملازمہ پر بچے کا گلا گھونٹنے اور پانی میں ڈبوکر قتل کرنے کا الزام ہے۔