“کورونا وبا میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھ رہے ہیں”

301

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وبا میں خطرناک حدتک اضافہ دیکھ رہے ہیں.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہا کہ کوروناویکسین کے بڑے پیمانے پراستعمال سے قبل ہلاکتوں کی تعداد 20 لاکھ ہوسکتی ہے جبکہ کورونا وبا میں خطرناک حدتک اضافہ دیکھ رہے ہیں.

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جنم لے رہی ہے اور یورپی باشندوں کو سوچنا ہوگا انہوں نے کورونا سے بچنے کے لیے کیا اقدامات کیے؟

ڈبلیو ایچ او یعنی عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کرناآخری اقدام ہے، کیا ہم دوبارہ لاک ڈاوَن کی جانب جارہےہیں؟

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے اب تک 3 کروڑ 27 لاکھ 65 ہزار 204 افراد متاثر، 9 لاکھ 93 ہزار 463 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 41 لاکھ 78 ہزار 346 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔