جرمنی کی عدالت نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی، پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں میقم مسیحی جوڑے نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان رکوانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی جس کا پانچ برس بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے اس کیس کو خارج کرتے ہوئے لاڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رائین ویسٹو فیلیا ریاست کے شہر اویر ایرکینسوک میں واقع مسجد سے قانون کے مطابق لاڈ اسپیکر پر اذان دی جارہی تھی۔
مسیحی جوڑے اور مقامی باشندوں نے 2015 میں عدالت میں درخواست دائر کی جس کے بعد لاڈاسپیکر پر اذان دینے پر فوری پابندی عائد کردی گئی تھی۔
مسلم کمیونٹی نے کیس کے دفاع کے لیے وکلا کی خدمات حاصل کیں جنہوں نے عدالت میں اپنا بھرپور موقف پیش کر کے فتح حاصل کی۔