دانتوں کی صفائی کے دوران لڑکا ٹوتھ برش نگل گیا

331

بھارت میں ایک شخص دانتوں کی صفائی کے دوران ٹوتھ برش نگل گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ 15 ستمبر کو اروناچل پردیش کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک شخص ٹوتھ برش نگل گیا۔

لڑکے نے بتایا کہ وہ صبح کے وقت دانتوں کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک ٹوتھ برش اس کے ہاتھ سے پھسل گیا اور پیٹ میں جا پہنچا۔ لڑکے کے اہل خانہ نے فوراً اسے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔

جب نوجوان کا ایکس رے کیا گیا تو ٹوتھ برش غذا کی نالی سے نکل کر پیٹ میں جا پہنچا تھا۔ ڈاکٹروں نے فوراً لڑکے کو آپریشن تھیٹر منتقل کیا اور 30 منٹ تک جاری آپریشن کے بعد پیٹ سے ٹوتھ برش نکالا گیا۔

ڈاکٹروں نے کہا کہ نوجوان کو بروقت اسپتال منتقل کرنے پر اس کی جان بچائی گئی، اگر زیادہ وقت گزر جاتا تو حالت بگڑ سکتی تھی۔

ڈاکٹروں نے کہا “حیرانی اس بات پر ہے کہ مریض کو اس پورے واقعے میں زرا بھی تکلیف محسوس نہیں ہوئی”۔