“ون ڈے سیریز کے پوائنٹس ورلڈ کپ  کمبی نیشن میں کام آئیں گے”

249

ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے پوائنٹس ورلڈ کپ  کمبی نیشن میں کام آئیں گے.

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی  بھی تجربہ کرنے سے پہلے ٹیم کا بیلنس ضروری ہے اور ہمیشہ پہلی ترجیح ٹیم بنانے  کے ساتھ ساتھ جیت ہوتی ہے.

مصباالحق نے کہا کہ جیت اور  پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ کپ 2023 کیلیے کمبی نیشن بنانا ترجیح ہے، یہ ذہن میں ضرور رکھنا ہو گا کہ ون ڈے سیریز کے پوائنٹس ورلڈ کپ  کمبی نیشن میں کام آئیں گے.

ہیڈکوچ کا مزید کہنا تھا کہ جیتنے سے ٹیم کے علاوہ نئے کپتان کو اعتماد ملے گا، کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ  کھیلیں اور ہمیں مثبت سوچنا چاہیے.