یوکرین میں طیارہ گرکرتباہ، 25 افراد ہلاک

261

یوکرین میں طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا، طیارے میں سوار 25 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، متاثرہ طیارے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ایئر کیڈٹس شامل تھے.

یوکرین حکام کا کہنا ہے کہ ملٹری طیارے میں 27 افراد سوار تھے اور طیارہ یونیورسٹی سے کیڈٹس کو لے کر جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا جبکہ طیارے کو حادثہ پیش آنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔