آوارہ کتوں کی نس بندی اوراینٹی ریبیزویکسین کاسلسلہ جاری

237

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں نجی سطح پرآوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کاسلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔کراچی میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث نجی ادارے نے اْنھیں ٹھکانے لگانا شروع کردیا ہے۔

تربیت یافتہ فورس کی جانب سے آوارہ کتوں کوپکڑکرنس بندی اوراینٹی ریبیزویکسین لگائی جارہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں آوارہ کتے نہ صرف راہ گیروں کو کاٹ لیتے ہیں بلکہ بیشترگاڑیوں کا کور بھی پھاڑ دیتے ہیں۔

نجی اسپتال کی جانب سے2 سال کے دوران 24 ہزار584 آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے جبکہ چار ہزار ایک سو کتوں کی نس بندی کی گئی۔