امریکی صدر کا جوبائیڈن کو چیلنج

252

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن سے منگل کو پہلا مباحثہ الٹی میٹ فائٹنگ چیمپین شپ کھیل جیسا ہوگا.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مد مقابل صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے بارے میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کمزورشخص ہیں اور صدارتی مباحثہ میچ کی طرح ہوگا، بس اس میں جسمانی عمل کم ہوگا.

دوبارہ صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن سے منگل کو پہلا مباحثہ الٹی میٹ فائٹنگ چیمپین شپ کھیل جیسا ہوگا.

خیال رہے کہ جو بائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں اور وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مدمقابل انتخابات لڑرہے ہیں۔