دنیا کا 90 فیصد پانی اینٹارٹیکا میں قید

469

دنیا کا 90 فیصد پانی اینٹارٹیکا (Antarctica) کے برفانی براعظم میں قید ہے۔ اینٹارٹیکا کے طول و عرض کی وجہ سے ہی اسے ایک براعظم قرار دیا گیا ہے جو کہ مکمل برف سے ڈھکا ہوا ہے جس میں برفانی صحرا، زمین، چٹانیں اور تودے شامل ہیں۔

اگر اینٹارٹیکل کی برف پگھلنا شروع ہوجائے تو تمام سمندروں کی سطح 200 فٹ تک اونچی ہوجائے گی۔ اگر اینٹارٹیکل کا صرف مغربی حصہ پگھل جائے تو ساحلِ سمندر کے قریب تمام ممالک کے شہر اور امریکہ کا پوا مشرقی ساحل ڈوب جائے گا۔

برف سے ڈھکا ہونے کے باوجود اینٹارٹیکا دنیا کا خشک ترین براعظم ہے۔