پاکستان کی دیہی برادریاں ثقافتی ورثے کی امین ہیں، صدر مملکت

71

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج 27 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت کے موضوع ’’سیاحت اور
دیہی ترقی‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی دیہی برادریاں ایک منفرد قدرتی اور ثقافتی ورثے کی امین ہیں، وہ پاکستان سمیت بین الاقوامی سیاحوں کو میزبانی کی بہترین سہولیات بھی فراہم کرتی ہیں، دیہی علاقوں میں سیاحت کے فروغ سے قومی معیشت کے حجم میں اضافہ اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحوں کو قدرتی مناظر تک براہ راست رسائی کے مواقع ہیں پورے ملک میں پہاڑوں، صحرائوں اور خوبصورت وادیوں کی مختلف اشکال موجود ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں سیاحت بڑا شعبہ بن کر قومی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔