لاہور، احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 ستمبر تک توسیع

162

لاہور (آن لائن) احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 ستمبر تک ملتوی کردی اور ریفرنس کے گواہان کو آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش ہونے کے لیے پابند کردیا۔واضح رہے کہ عدالتوں میں وکلاء ہڑتال کے باعث ریفرنس پر سماعت نہ ہوسکی۔ جبکہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 29 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔