عوام نے ملک دشمن ایجنڈے کو مسترد کردیا، پرویز الٰہی

84

لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عوام نے ملک دشمن ایجنڈے کو مسترد کردیا، فوج کیخلاف بول کر نواز شریف نے مودی کا یار ہونے کا ثبوت دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے مناظر علی رانجھا مسلم لیگ ن کے بھائی اور سرگودھا کی معروف سیاسی شخصیت اور رانجھا  فیملی سے میاں مظہر علی رانجھا نے میاں محبوب رانجھا ایڈووکیٹ اور میاں حسن علی رانجھا کے ہمراہ ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ میاں مظہر علی رانجھا کو کوٹ مومن کے لیے تحصیل ناظم کا امیدوار بھی نامزد کر دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے نوازشریف نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس موقع پر میاں مظہر علی رانجھا نے کہا کہ آج اپنے گھر اصل مسلم لیگ میں واپس آ گیا ہوں، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے عوامی خدمت کے جذبے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔