ایم کیو ایم پاکستان حیدرآباد کے زیراہتمام جنرل ورکر ز اجلاس

75

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا۔ جنرل ورکرز اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم، مسعود محمود، ڈسٹرکٹ انچارج ظفر صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،حق پرست اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین، صابر حسین قائمخانی، اراکین صوبائی اسمبلی راشد خلجی، ندیم احمد صدیقی، ناصر حسین قریشی،
سابق بلدیاتی نمائندگان سمیت کارکنان نے شرکت کی ۔ رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم، مسعود محموداورحیدرآباد شعبہ خواتین کی انچارج فرزانہ سعید نے 4 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہونے والی ریلی کے حوالے سے گفتگو کی۔